بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ شروع، پاکستان کا پانی روک لیا

 
0
336

اسلام آباد 06 مئی 2020 (ٹی این ایس): وزارت آبی وسائل کے حکام کے مطابق بھارت نے دریائے چناب کا 14 ہزار کیوسک پانی روک لیا ہے جس کے باعث سے ہیڈمرالہ سے پنجند کےعلاقوں میں چاول کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس وقت دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 18 ہزارکیوسک رہ گیا ہے۔ گزشتہ روز پانی کا بہاؤ 31 ہزار 800 کیوسک تھا۔ اس کے علاوہ بھارت نے بگلیہار اور رتلے ڈیم میں پاکستان کا پانی روکا ہے۔