یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا پنجاب میں میڈیکل امتحانات 13 مئی سے کرانے کا فیصلہ

 
0
281

اسلام آباد 06 مئی 2020 (ٹی این ایس): یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور نے ملتوی شدہ امتحان کا نیا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق لاہورميں میڈیکل امتحانات 13 مئی سے ہوں گے ۔ یونیورسٹی نے امیدواروں کو ڈيٹ شيٹ بھی جاری کردی ہیں۔

شیڈول کے مطابق یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، ایم فل اور بی ایس سی کے امتحانات کا 13 مئی سے آغاز ہوگا۔

یونیورسٹی کرونا وائرس کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت امیدواروں اور عملے کيلئے فیس ماسک اور دستانے لازمی قرار قرار دیے ہیں۔ امتحانی مراکز پر ٹمپریچر چيک کيے جائيں گے۔ امیدواروں کے درمیان کم از کم 2 میٹر فاصلہ رکھا جائے گا اور امتحان سے پہلے مراکز کو ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔