پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن میں مزید سختی کا فیصلہ، لاک ڈاون کب سے کب ہو گا؟

 
0
530

لاہور 14 مئی 2020 (ٹی این ایس): ہفتے میں تین روز جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا ، ایس او پیز کی تیاری کا عمل جاری ہے ، تاجروں کو زبردستی ایس او پیز پر عملدرآمد کرائیں گے ۔ محکمہ داخلہ پنجاب

کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے تین دن سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد تمام مارکیٹیں کھول دی گئیں ۔ تاہم بازاروں اور مارکیٹیوں میں عوام کا ایک ہجوم دیکھنے میں آیا اور ایس او پیز کو ہوا میں اُڑا دیا گیا ۔

عوام کی کورونا سے متعلق سنجیدگی ظاہر نہ کرنے کے باعث حکومت ٌپنجاب نے ہفتے میں 3 دن سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکام کے مطابق جمعہ ہفتہ اور اتوار کو سخت لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ جس کے لئے ایس او پیز کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تاجر رہنماؤں پر ایس او پیز پرزبردستی عملدآمد کرایا جائے گا۔

جبکہ اس حوالے سے وفاق کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔یہ بات بھی قابل غو ر بازاروں میں رش کے حوالے سے صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال بھی ناراضگی کا اظہار کر چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تاجروں نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے۔ بازاروں میں عوام کے رش کے حوالے سے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم لاک ڈاؤن کی طرف واپس جا رہے ہیں، اگر تاجر برادری ایس او پیز پر عمل نہیں کرے گی تو میں میٹنگ میں جا کر کہہ دوں گا کہ سب کچھ بند کر دو۔

تاجروں نے بڑی زیادتی کی چند پیسوں کی خاطر لوگوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ۔ میں نے تاجروں کا وکیل بن کر مارکیٹیں کھلوائیں جبکہ مگر آپ لوگوں نے میرا ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا۔ تاہم اب پنجاب حکومت کی جانب سے ہفتے میں تین روز لاک ڈاؤن میں سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کا فیصلہ کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث کیا گیا ۔