اسلام آباد ہائیکورٹ نے پٹرول کمپنیوں کو جھٹکا دے دیا، ایسا حکم جاری کر دیا کہ ہر طرف ہلچل مچ گئی

 
0
247

اسلام آباد 23 جون 2020 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائیوکورٹ نے پیٹرول بحران پرایف آئی اےکوفوری تحقیقات سےروکنےکی استدعامسترد کرلی ہے,اسلام آبادہائیکورٹ نےوزارت توانائی کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی پر حکومتی کاروائی کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی۔عدالت نے پیٹرول بحران پرایف آئی اےکوفوری تحقیقات سےروکنےکی استدعامسترد کرلی ہے,اسلام آبادہائیکورٹ نےوزارت توانائی کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب بھی طلب کرلیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کی کچھ ذمہ داریاں ہیں اوروہ عوام کوجوابدہ ہے، فیول سپلائی میں خلل ہےتوایگزیکٹوکوانکوائری کرانےکااختیارہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ ایگزیکٹو کے اختیارات میں کیوں مداخلت کریں؟عدالت نےایف آئی اے کارروائی پر اسٹے آرڈر دینے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اسٹے آرڈر دینے یا نہ دینے کا فیصلہ دوسرےفریق کوسننے کے بعد کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت توانائی کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔عدالت نے اوگرا، فیول کرائسسز کمیٹی اور ایف آئی اے کو بھی 25 جون کےلیےنوٹس جاری کردئیے۔آئل کمپنی نے ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کے نوٹس کو چیلنج کررکھا ہے۔