عید الاضحیٰ کی آمد، حکومت نے مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے

 
0
497

لاہور 04 جولائی 2020 (ٹی این ایس): عید الاضحیٰ کی آمد پر پنجاب میں مویشی منڈیوں کے لئے ایس او پیز جاری کر دیئے گئے، حکومت پنجاب نے اجازت دے دی۔

مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ عید الاضحیٰ کے حوالے مویشی منڈیوں کے لئے ایس اور پیز جاری کر دیے ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈی شہر سے ایم از کم ڈھائی کلو میٹر دور لگیں گی۔

عید سے دو ہفتے قبل مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت دی جائے گی۔ کوئی بھی منڈی گنجان آباد شہر میں نہیں لگے گی اور شہر کی حدود سے اکم از کم ڈھائی کلومیٹر کے فاصلے پر ایسی منڈیوں کو اجازت ہوگی۔

ایس او پیز کے مطابق مویشی منڈیوں کے داخلی خارجی راستوں میں سے کسی کو ماسک کے بغیر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس طرح ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور عید ملنے سے گریز کریں۔

تمام ایس او پیز جو ہجوم سے متعلق ہیں خاص طور پر سماجی فاصلہ وہ تمام کے تما عید الاضحٰی پر بھی لاگو ہوں گے اور مویشی منڈیوں پر بھی۔

بزرگ اور بچوں کی منڈیوں میں داخلے کی پابندی ہوگئی۔ ضلعی حکومت اور محکمہ صحت کی ٹیمیں اس ضمن میں اپنی مشترکہ ذمہ داریاں ادا کریں گے۔