راولپنڈی پولیس میں قانون سب کے لیے ایک اور خود احتسابی کا عمل جاری سی پی او محمد احسن یونس کے حکم پر پولیس لائنز سے 18 غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو تھانہ سول لائن میں بند کروا دیا گیا

 
0
340

راولپنڈی 30 ستمبر 2020 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس میں قانون سب کے لیے ایک اور خود احتسابی کا عمل جاری سی پی او محمد احسن یونس کے حکم پر پولیس لائنز سے 18 غیر نمونہ و بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کو تھانہ سول لائن میں بند کروا دیا گیا، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، سب کو قانون پر عملدرآمد کرنا ہو گا، سی پی او کا کہنا تھا کہ شہریوں پر قانون کا نفاذ کرنے والے خود قانون سے مبرا نہیں ہو سکتے، راولپنڈی پولیس کے تمام افسران کو خود قانون پر عمل کر کے شہریوں کے لئے مثال پیش کرنا ہو گی۔