کورونا ویکسین کی ملک میں دستیابی؟ حکام کا بیانیہ جاری

 
0
226

اسلام آباد 08 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کی عالمی منظوری کے بعد ہی مملکت میں ویکسین لائی جائے گی اس سے قبل ممکن نہیں ہے۔

سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ عالمی منطوری ملتے ہی کرونا ویکسین سعودی عرب میں مہیا ہوگی، ویکسین کے کامیاب تجربات کا ہونا بھی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر نہ اپنائی جائیں تو کورونا وائرس دوبارہ حملہ کرسکتا ہے، حالیہ دنوں سعودی عرب میں مہلک وائرس کے کیسز کم ہوئے ہیں، اور ماضی کے مقابلے میں مثبت پہلو سامنے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہلی فرصت میں کورونا ویکسین فراہم کرنے کے لیے مستعد ہے۔

وزیر نے کہا جب تک ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ نہ ہو ہم مملکت میں اس کا استعمال نہیں کرسکتے، سعودی قیادت مختلف ملکوں میں ویکسین کی تیاری کی کوششوں پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

ڈاکٹر توفیق نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں، احتیاطی تدابیر کی پابندی ہی کورونا کی وبا کے پلٹ کر وار کرنے کے سنگین نتائج سے بچانے کی واحد ضمانت ہے۔