وزیراعظم عمران خان نے دورہ افغانستان میں نئی مثال قائم کردی

 
0
138

اسلام آباد 20 نومبر 2020 (ٹی این ایس): سابق سربراہانِ مملکت کے دورہ افغانستان کی نسبت وزیراعظم عمران نے کم اخراجات کرکے قومی خزانے کی خاطر خواہ رقم بچالی۔

سابق سربراہان نےدورہ افغانستان پرقومی خزانےسے کتنی رقم خرچ کی؟ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکا کے بعد افغانستان کا دورہ بھی سابق سربراہان کی نسبت کم خرچ میں مکمل کیا۔

وزیراعظم نےکابل کا دورہ صرف11ہزار امریکی ڈالرز میں مکمل کیا جب کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے2015میں دورہ افغانستان58000ہزارڈالرزمیں کیا۔

راجا پرویز اشرف کا 2012میں دورہ افغانستان قومی خزانےکو51000ڈالرز میں پڑا تھا۔سابق صدرآصف زرداری نے بھی 2009میں44000ہزارڈالرزکی خطیررقم خرچ کی۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ افغانستان محض11ہزارامریکی ڈالرز میں مکمل ہوا۔وزیراعظم کی سکیورٹی، عملےسمیت تمام اخراجات11ہزار ڈالرز میں مکمل ہوئے

وزیراعظم نےسرکاری دورے پر زائداخراجات نہ کرنےکی ہدایت دےرکھی ہے۔اس سےقبل دورہ امریکابھی باقی سربراہان مملکت کی نسبت سب سےکم خرچ میں مکمل ہوا۔