حکومت سرکاری ملازمین کےمسائل حل کرناچاہتی ہے, عثمان ڈار

 
0
177

اسلام آباد 11 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کامسئلہ حل کرنا ‏چاہتے ہیں یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہا کم بڑھائیں گے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ مظاہرین پر تشدد اور ‏آنسوگیس کی شیلنگ درست عمل نہیں ہے ہم نےبھی جب پارلیمنٹ کی طرف مارچ کیاتھاتوتشددکانشانہ بنے تھے، ‏پارلیمنٹ ہاؤس پرچڑھائی کرنےوالےملازمین کوپولیس نےپیچھےہٹایا۔

عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کےمسائل حل کرناچاہتی ہے ڈھکی چھپی بات نہیں پاکستان ‏کتنے قرضوں کے بوجھ تلےدباہے، یہ نہیں کہاہم تنخواہیں نہیں بڑھائیں گے،ہم نےکہاکم بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسائل سےنکلنےکیلئےہرپاکستانی کواپناحصہ ڈالناہوگا، 25،30سال اپوزیشن حکومت میں رہی ‏کوئی چیزمنافع میں چھوڑکرگئی اپوزیشن پاکستان کوقرضےکےبوجھ تلےچھوڑکرگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت سےمتعلق اپوزیشن اورحکومت نےاچھاکام کیا، اپوزیشن ٹائمنگ ‏کے پیچھے چھپناچاہتی ہےتوالگ بات ہے اپنےمفاد کیلئےاپوزیشن راتوں رات بل لاکراپنی بات منوالیتی ہے، بی بی ‏اورنوازشریف نے چارٹرآف ڈیموکریسی پرسوچ کرہی دستخط کیےتھے اپوزیشن اپنی بات سےمکررہی ہےماضی میں ‏یہ ہی مطالبہ کرتے تھے۔