اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ نےسیونتھ ایونیو ،نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو، بلیو ایریا،ڈی بارہ سمیت متعدد مرکزی اور اہم شاہراہوں کی کاریٹنگ کاکام مکمل کرلیا

 
0
247

اسلام آباد 24 فروری 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد وفاقی ترقیاتی ادارہ( سی ڈی اے)انتظامیہ نےسیونتھ ایونیو ،نائنتھ ایونیو، جناح ایونیو، بلیو ایریا،ڈی بارہ سمیت متعدد مرکزی اور اہم شاہراہوں کی کاریٹنگ کاکام مکمل کرلیاہے۔طویل عرصہ سے نظرانداز آئی جے پی روڈ کی بھی مرمت اورکارپٹنگ شروع کردی گئی ہے۔شعبہ ایم پی او اور روڈ مینٹینینس کی مشترکہ کاوشوں سے شہر بھرمیں اب تک 12فٹ کے حساب سے 370کلومیٹر سے زائد روڈ کارپٹ کئے جاچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر کے روڈ انفرااسٹکچر کی بہتری اور بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے۔اس ضمن میں دارہ ہذا کے شعبہ ایم پی او اور روڈ مینٹینینس نے مشترکہ طور پر مرکزی اور اہم شاہراہوں سمیت گلی محلے کی سڑکوں اورمراکز کی مارکیٹوں کی کارپٹنگ کاکام مزید تیز کردیا ہے۔گزشتہ چند یوم کے دوران سیکٹر ایف ٹین،آئی ایٹ،آئی نائن،آئی ٹین،ڈی بارہ کی بڑی مارکیٹوں میں 80فیصد سے زائد کام مکمل کرلیا گیاہے۔سیکٹر ڈی بارہ میں مرکزی شاہراہ سمیت سروس روڈ،یو ٹرن کے ساتھ ڈی بارہ سروس روڈ ویسٹ کی کارپٹنگ کاکام بھی مکمل کرلیا گیاہے۔دوسری جانب شہر کے چھوٹے سیکٹرز پربھی توجہ دی جارہی ہے،اس ضمن میں آئی نائن، آئی ٹین کی گلی محلوں اور اسٹریٹس میں کارپٹنگ کاکام جاری ہے۔جبکہ سیکٹر جی سیون،جی ایٹ، جی نائن،جی ٹین،جی الیون اور جی فائیو میں 90فیصد سے زائد کارپٹنگ کاکام مکمل کیا جاچکا ہے۔شہر کی مرکزی شاہراہوں ایکس پریس وے،ایف ٹین،آئی نائن،آئی ٹین،سہروردی روڈ،پارک روڈ سمیت دیگر پر جہاں جہاں ٹوٹ پھوٹ ہے ان کی مرمت بھی آخری مراحل میں ہے۔طویل عرصہ سے نظر انداز ٹوٹ پھوٹ کا شکار آئی جے پی روڈ پر بھی مرمت وبحالی کاکام شروع کردیا گیاہے۔جبکہ شاہراہوں پریوٹرنز اور شولڈرز پربھی مرمت کارپٹنگ کاکام جاری ہے۔دوسری جانب شہر کی گلی محلوں اور سڑکوں کی مزیدکاموں اور مرمت کارپٹنگ کیلئے اخبارات میں اشتہار بھی دئے جاچکے ہیں ۔امید ہے آئندہ چند ماہ میں شہر بھر میں کارپٹنگ کا100 فیصد کام مکمل کرلیا جائے گا۔