اسیری کے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا احساس ہوا، شہباز شریف

 
0
2959

اسلام آباد 28 اپریل 2021 (ٹی این ایس): مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسیری کاطویل عرصہ گزارنےکے بعد اہل خانہ اور احباب کو دیکھ کر اطمینان کا جو احساس ہوا وہ لفظوں میں بیان نہیں ہوسکتا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ رب باری تعالیٰ کاشکرادا کرتاہوں جس کی مہربانی سے7 ماہ کی قیدکے بعد ضمانت پاکر آپ کےدرمیان موجود ہوں۔

انہوں نے ٹوئٹ میں درخواست کی کہ کوروناکی موجودہ صورت حال میں اپنا اور اپنے پیاروں کا خصوصی خیال رکھیں۔

(ن) لیگی صدر نے اپنے پیغام میں اہلخانہ، وکلا، پارٹی قیادت، سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔