پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کو ہفتے میں7 دن کھلا رکھنےکی اجازت

 
0
399

اسلام آباد 01 مئی 2021 (ٹی این ایس): پنجاب بھر میں رمضان بازاروں کو ہفتے میں7 دن کھلا رکھنےکی اجازت دی گئی ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پھل، سبزی، گوشت، ڈیری شاپس، تندور اور کریانہ اسٹورز بھی ہفتے میں 7 دن کھلے رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اس سے پہلے صرف ویکسی نیشن سینٹرز، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپس کو استشنیٰ حاصل تھا۔