وزیر اعلی پنجاب کا ننکانہ صاحب کے تھانہ صدر میں پولیس کی تحویل سے پر اسرار طور پر غائب ہونے والے شہری کی خبر کا نوٹس،آر پی او اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب

 
0
343

ننکانہ صاحب جولائی25(ٹی این ایس):وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف  نے ٹی این ایس کی خبر پر ننکانہ صاحب کے تھانہ صدر  میں  پولیس کی تحویل  سے پر اسرار طور پر غائب ہونے والے سینئر وکیل کے بیٹے مظہر وٹو کی خبر کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب نے ٹی این ایس کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر  پی او شہزادہ شہزاد سلطان کو ایک ہفتے کے اند ر مغوی کو زندہ بازیاب کرانے اور رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے،دوسری طرف نیشنل کمیشن فار لاء اینڈ  جسٹس ،ہیومن رائٹس نے بھی  اس حولے سے آئی جی پنجاب عثمان خٹک سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حکم دیاہے کہ مغوی کو جلد ازجلد بازیاب کرایا جائے،

ایس ایچ او محمد امجد

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کے حکم پرتھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او نے جھوٹے مقدمہ میں سینئر وکیل سپریم کورٹ کے بیٹے کو تشد د کا نشانہ بناتے ہوئے شامل تفتیش کئے بغیر تھانہ میں بند کر کے 24 گھنٹہ سے محمد مظہر وٹو کو پراسرار طور پر غائب کردیا تھا، محمد مظہر وٹو کے ورثاءنے  اس سلسلے میں چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی تھی کہ وہ پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے انکا بیٹے کو پولیس سے بازیاب کرایئں، اس حوالہ سے (ڈی پی او ) بلال عمر سے رابطہ کرنے کی متعدد کوششیں کی گئیں تھیں مگر انہوں نے بات کرنے سے انکار کر دیا  تھا،
پولیس گردی کے اس واقع کی تصدیق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بلال عمر سے رابطہ کیا گیا جنھوں نے موئقف دینے سے انکار کر دیا، جبکہ تھانہ صدر ننکانہ کے ایس ایچ او محمد امجدنے موقف اختیار کیا کہ مجھے معلوم ہے کہ مقدمہ جھوٹا ہے لیکن افسران بالا کا حکم ہے جس کا میں پابند ہوں، جبکہ پیر کے روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر سے بچے کے ورثا نے ملاقات کرکے انصاف کی گذارش کی جس کے بعد ان پر ایک اور انکشاف کیا گیا کہ اپ کا بچہ گزشتہ رات کو پراسرار طور پر تھانہ کی حوالات سے غائب ہو گیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کی ہدایات پر محمد مظہر وٹو کو ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ محمد امجد نے غائب کیا اس ضمن میں (ٹی این ایس ) نے روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر سے ان کے موبائل نمر03404300010 ، گھر0562877101 اور دفتر کے نمبروں 0562876887 پر مسلسل رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے رابطہ کرنے سے انکار کر دیا تھا،

بچے کے ورثاء نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے بچے کی جان کو پولیس سے خطرہ لاحق ہے اس لئے چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ پولیس گردی کا نوٹس لیتے ہوئے انکا بیٹا پولیس سے بازیاب کرایا جائے دوسری جانب ننکانہ بار اور سنئیر بار ارکاان نے (ٹی این ایس ) سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر محمد مظہر وٹو کو فوری طور پر ورثا کے حوالے کریں بصورت دیگر بار کے اراکین روزڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) بلال عمر کے دفتر کا گھیراو کریں گے اور شدید احتجاج کا لائحہ عمل اختیار کیا جائیگا،