اسلام آباد 01 جولائی 2021 (ٹی این ایس): آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات. پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز. مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی عامر محمود اور وزیرامورِ کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور کے 4 روزہ دورہ کشمیر کا شیڈیول جاری۔
مرکزی قیادت کے دورہ کشمیر اور انتخابی مہم میں شمولیت کی تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور کی قیادت میں قافلہ اب سے کچھ ہی دیر میں میر پور کیلئے روانہ ہوگا۔ عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور براستہ جی ٹی روڈ آج میر پور پہنچیں گے۔
2 جولائی کو عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور چڑھوئی، کھڑی شریف میں بڑے انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور 3 جولائی کا دن چکسواری اور ڈڈیال میں گزاریں گے۔
4 جولائی کو سہنسہ اور کوٹلی شہر میں دونوں قائدین کا فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا. عامر محمود کیانی اور علی امین گنڈا پور 4 جولائی کی شام اپنا 4 روزہ دورہ کشمیر مکمل کرکے اسلام آباد لوٹیں گےآزاد جموں و کشمیر میں اپنے قیام کے دوران دونوں قائدین تحریک انصاف کے کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کریں گے۔
اپنے 4 روزہ دورہ آزاد کشمیر کے دوران مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر امورِ کشمیر انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیں گے، 4 روزہ دورہ کشمیر کی تکمیل پر مرکزی قائدین کی کشمیر کے دیگر علاقوں میں آمد کا شیڈیول بھی جاری کیا جائے گا۔