پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 360 ارب روپے کمی متوقع ہے، حماد اظہر

 
0
173

اسلام آباد 02 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ مؤثر حکومتی اقدامات سے پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 360 ارب روپے کمی متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ حکومت نے گردشی قرض کے معاملے پر کامیابی سے قابو پالیا، مالی سال 21-2020 میں گردشی قرض میں صرف 177 ارب روپے اضافہ ہوا جب کہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ اضافہ 538 ارب روپے تھا ۔

وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سوئی سدرن کو گیس سپلائی بھی بہتر ہوگئی ہے اورکمپنی کو دی جانے والی ایک ارب 15 کروڑ مکعب فٹ یومیہ گیس میں سے صرف 80 لاکھ مکعب فٹ یومیہ کا فرق رہ گیا ہے، یہ کنر پساکھی فیلڈ کی بروقت سالانہ مرمت اور دیگر فیلڈز سے اضافی گیس دینے سے ممکن ہوا۔