افغانستان میں امریکی کمانڈرجنرل آسٹن کمان سے دستبردار

 
0
282

اسلام آباد 13 جولائی 2021 (ٹی این ایس): افغانستان میں سینئر ترین امریکی کمانڈر جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر اپنی کمان سےدستبردار ہو گئے۔

جنرل آسٹن نے کمان جنرل کینتھ مک کنزی کےسپردکردی۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنرل آسٹن اسکاٹ مِلر کو حتمی انخلاء کی ذمہ داری سونپی تھی۔

افغانستان سے امریکی انخلاء اگست کے اواخر تک مکمل ہوگا اور انخلاء کے بعد امریکی سفارت خانے کی حفاظت پر تقریباً 650 امریکی فوجی مامور رہیں گے۔