وزیراعظم کے مشیر عشرت حسین نے استعفیٰ دے دیا

 
0
131

اسلام آباد 29 جولائی 2021 (ٹی این ایس): وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات مستعفی ہوگئے، ڈاکٹر عشرت حسین نے استعفیٰ وزیراعظم ہاؤس بھجوادیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تاحال عشرت حسین کا استعفیٰ منظور نہیں کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انہیں ادارہ جاتی اصلاحات کی ذمہ داری سونپی تھی تاہم کام جاری رکھنے میں رکاوٹوں کے سبب ان کے تحفظات تھے جو آج عہدے سے مستعفی ہونے کا سبب بنے۔