کراچی اسپیشل اسسٹنٹ کچی آبادی ہومن سیٹلمنٹ ایم پی اے لیاقت علی آسکانی نے کیمپ میں پہنچ کر کچی آبادی میں پہلی تعارفی میٹنگ کی سرپرستی کی

 
0
961

کراچی 10 اگست 2021 (ٹی این ایس): کراچی اسپیشل اسسٹنٹ کچی آبادی ہومن سیٹلمنٹ ایم پی اے لیاقت علی آسکانی نے کیمپ میں پہنچ کر کچی آبادی میں پہلی تعارفی میٹنگ کی سرپرستی کی اس موقع پر ایم پی اے لیاقت علی آسکانی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی احکامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے لئے بخوبی آسانیاں پیدا کرنے کے احکامات دیے ہیں تاہم اس لئے ہم کچی آبادی میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں تاکہ ان کو بنیادی طرح حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے احکامات پر ہم یہاں پر پہنچی اور ان کے احکامات کے مطابق ہم لوگوں کے مسائل حل کریں گے اور ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں گے تا کہ انہیں کوئی بھی دشواری یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے