پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر 5 روپے 90 پیسے فی لیٹراضافہ

 
0
140

اسلام آباد 15 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): 16 اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے ۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 5 روپے 90 پیسے فی لیٹر تک بڑھانےکی تجویز کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اوگرا نے ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر پونے 10روپے تک اضافے کی تجویز دی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حتمی ردوبدل وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔