پا نچ ملزمان گرفتار ،شراب ،ما ل مسروقہ بر آمد ،مقدما ت درج

 
0
489

اسلام آباد جولائی 28(ٹی این ایس )وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے شراب اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے ، ایس ایس پی اسلام آ باد نے کہا کہ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے۔تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران پا نچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ نو ن پولیس کے سب انسپکٹر محمد ممتا ز نے دوران گشت ملزم محمد رمضا ن کو گرفتار کر کے اس سے 7 بو تلیں شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے اے ایس آئی عرفان خا ن نے ملزم سہیل مسیح کو گرفتار کرکے ایک بو تل شرا ب بر آمد کرلی۔ تھا نہ گو لڑ ہ پو لیس کے اے ایس آئی محمد نیاز نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمان یا سر اور محمد افضل کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ کھنہ پولیس کے محمد عبا س سب انسپکٹر نے چوری میں ملو ث ملزم محمد ریا ض کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا ،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔