ضلع وہاڑی میں 12 روزہ خسرہ اور روبیلا قومی مہم کا افتتاح کردیا گیا

 
0
1970

وہاڑی 13 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ضلع وہاڑی میں 12 روزہ خسرہ اور روبیلا قومی مہم کا افتتاح کردیا گیا، مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن نے کیا
12 روز تک جاری رہنے والی خسرہ و روبیلا سے بچاو کے لیے قومی مہم میں ضلع بھر کے 12 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال نے فیتہ کاٹ کرکیا جبکہ اس موقع پر بچوں کو حفاظتی انجکشن بھی لگائے گئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی خضر افضال نے کہا کہ 31 لاکھ سےزائد آبادی کےاس ضلع میں 12لاکھ سے زائد 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو حفاظتی انجکشن لگائے جائیں گے اس کے لیے ضلع بھر میں 113 فکس اور 763 ٹیمیں گھروں سے باہر رہ کر کام کریں گیاس کے علاوہ 1639 ٹیمیں والدین اور بچوں کو مہم کے دوران والدین اور بچوں کو آگاہی دیں گی جس کے لیے 5 ڈسٹرکٹ ہیلتھ منیجمنٹ ٹیمیز , جبکہ 89 ڈاکٹرز پر مشتمل ایسی ٹیمیں ہونگی جو ہر یونین کونسل میں اس ساری مہم کو مانیٹرنگ کریں گی اس مہم کے دوران بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے جائیں گے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران ہم نے ٹیموں کو دو لیول میں تقسیم کیا ہے جن میں 178 فسٹ لیول اور 18 سیکنڈ لیول کے سپروائزرز بھی اس ٹیم کا حصہ ہونگے اس کے علاوہ 876 افراد اس مہم کے دوران انجکشن لگانے کا فریضہ سر انجام دیں گے جبکہ 876 افراد اسسٹنٹ کے طور پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیمیں کا ساتھ دیں اور اس موذی مرض سے بچاو کے لیے اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات لازمی لگوائیں