گندے انڈے کا تو سنا تھا مگر اب جعلی انڈے بھی مارکیٹ میں دستیاب

 
0
332

اسلام آباد 27 نومبر 2021 (ٹی این ایس): ملاوٹ مافیا اتنا با اثر ہوگیا انسانی جانوں کے ساتھ خطرناک کھلواڑ بچوں کی پسندیدہ اشیاء بھی زہر آلودہ کوئی پوچھنے والا نہیں

حیران کن انکشاف سنگ جانی مارکیٹ میں امپورٹ شدہ نقلی انڈے بیچے جا رہے ہیں۔سنگجانی ترنول انتظامیہ کی عدم دلچسپی ملاوٹی عناصر کا دھندہ عروج پر انڈے بالکل اصلی محسوس ہوتے ہیں ۔ان کو کھانے والوں کو ذرا شائبہ نہیں ہوتا کہ وہ کوئی نقلی انڈہ کھا رہے ہیں۔ اس نقلی انڈے کی سپلائی ترنول اور خصوصاً سنگجانی میں جاری ہے۔انتظامیہ کی جانب سے ان علاقوں کو نظرانداز رکھا جانے لگا جس وجہ سے لوگ ملک کی اشیاء کھانے پر مجبور وزیراعظم پاکستان انتظامیہ پر نوٹس لے۔ یہ نقلی انڈے کھانے کی وجہ سے سنگ جانی میں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔
ان انڈوں میں استعمال ہونے والا سارا مواد کیمیکلز پر مشتمل ہے۔ انڈے کے چھلکے کو کیلشیم کاربونیٹ سے بنایا جاتا ہے، اس کے علاوہ انڈے کی زردی اور سفیدی کو سوڈیم ایلگی نیٹ، جی لیٹنگ، کیلشیم کلورائیڈ، پانی اور فوڈ کلرز سے بنایا جاتا ہے۔ یہ سارا مواد انسانی جسم کے لیے زہر کی حیثیت رکھتا ہے۔ اس کو کھانے سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔