سی ڈی اے ، بلڈنگ کنٹرول ساوتھ کی کارکردگی، 255 ملین روپے سے زائد ریونیو حاصل کیا گیا

 
0
131

اسلام آباد 31 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): اسلام آباد،سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول ساوتھ کی کارکردگی رپورٹ سامنے آ گئی ہے ،بلڈنگ کنٹرول ساوتھ نے یکم اگست 2021سے لے کر اب تک 255.002ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا ، رہائشی عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری کی مد میں 31.5ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا جبکہ رہائشی عمارتوں کی انسپکشنز کی مد میں 223.502ملین روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا ۔
شعبہ بلڈنگ کنٹرول کی طرف سے 291 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ انسپکشنز کے بعد 67 منصوبوں کے تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ، 14اکتوبر اور 11نومبر کو دو اجلاسوں میں 10ڈی وی سی کیسز کی منظوری دی گئی ۔ دستاویز کے مطابق 19کمرشل عمارتوں کو انسپکشنز کیلئے منظور کیا گیا جبکہ تین کو تکمیلی سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ، 36رہائشی عمارتوں کو نوٹسز جاری کئے گئے ، جبکہ 98کمرشل عمارتوں کو نوٹسز جاری کئے گئے ، 169ہائوسنگ سوسائٹیز کو بھی نوٹسز جاری کئے گئے ، بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر 30عمارتوں کو سیل کیا گیا ۔ شعبہ بلڈنگ کنٹرول ساوتھ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے اسلام آباد کی حدود میں سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کسی بھی قسم کی تعمیرات نہیں کی جا سکتیں ، منظوری حاصل کئے بغیر کی جانے والی تعمیرات کو سیل کر دیا جائے گا۔