پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں، وزیر اعظم عمران خان

 
0
146

اسلام آباد 05 جنوری 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔ امید ہے الیکشن کمیشن ان کی فنڈنگ کی اسکروٹنی بھی ایسے ہی کرےگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی پی ٹی آئی کی ڈونیشن کی اسکروٹنی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ جتنے ہمارے اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوگی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام دیکھیں گے کہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو سیاسی فنڈ ریزنگ سے چل رہی ہے۔بڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کا منتظر ہوں۔قوم حقیقی سیاسی فنڈریزنگ،مفادات اوربھتہ خوری میں فرق دیکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ توقع ہے الیکشن کمیشن پی پی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی اسکروٹنی ایسے ہی کرے گا۔ یہ رپورٹ سیاسی فنڈ ریزنگ اور سرمایہ دارنہ کے مفادات کے تحفظ کو بے نقاب کرے گی۔عوام دیکھیں گے کیسے سرمایہ داروں کے ذاتی مفادات کا تحفظ کیا جاتا ہے۔