روس نے اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد ویٹو کردی

 
0
440

اسلام آباد 26 فروری 2022 (ٹی این ایس): اقوام متحدہ میں یوکرین کیخلاف جنگ روکنے کی قرارداد روس نے ویٹو کردی۔ سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی مذمت کی گئی تھی۔قرار داد میں یوکرین سے روسی فوجی انخلا کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سلامتی کونسل کے 15 میں سے 11 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا

یواین سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روسی فوجیوں کو بیرکس میں واپس جاناچاہیے۔ امن کو ایک اور موقع دینا چاہیے، ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کا ادارہ جنگ کے خلاف قائم ہوا تھا، آج وہ مقصد حاصل نہیں ہو سکا جو ہونا چاہے تھا۔

دوسری جانب یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپ ماسکو پر پابندیاں عائد کرنے کیلئے زیادہ تیزی اور طاقت کا مظاہرہ کرے۔ یورپ روسی جارحیت روکنے کیلئے طاقت کا استعمال کرے۔