یوم پاکستان:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے23 مارچ کیلئے ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کردیا

 
0
228

اسلام آباد 23 مارچ 2022 (ٹی این ایس): 23 مارچ ،رات 12 بجے تا دو بجے دن تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا ۔ ہیوی ٹریفک روات ٹی کر اس چونگی نمبر 26 ،نائنتھ ایونیو ، میٹرو گراؤنڈ سبزی منڈی ،اور سترہ میل ٹول پلازہ پر روک دی جائے گی ۔ ٹریفک کے لیے ممنوع علاقہ . آئی ایٹ سگنل آئ جے پی روڈ . اے ڈی بی پی نا کہ مری روڈ . کھنہ پل ایکسپریس ۔ زیرو پوائنٹ فیصل ایونیو ۔ گارڈن فلائی اوور ۔ بیسٹ ویسٹرن ہوٹل مری روڈ ۔ چاند تارا چوک ۔ ڈھوکر ی چوک ۔ شہری آمدورفت کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں ۔ لاہور سے آنے والی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے براستہ راولپنڈی صدر روڈ ،پشاور جی ٹی روڈ ،اور موٹروے جا سکے گی ۔

پرانے ایئرپورٹ راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک ایکسپریس وے سے براستہ کھنہ پل ،لہتراڑ روڈ ،کیپٹن نعیم طفیل شہید چوک ،اور پارک روڈ ،جناح روڈ ،کورنگ روڈ ،سے مری روڈ استعمال کرکے اسلام آباد کے سیکٹر ذ جی ،ایف اور سری نگر ہائی وے پر جا سکیں گے ،جب کہ مل پور یوٹرن سے واپس ٹرن لے کے بارہ کہو اور مری جا سکیں گے ، سری نگر ہائی وے سے راولپنڈی ایرپورٹ اور لاہور جانے والی ٹریفک براستہ نائنتھ ایونیو ،مری روڈ ،اور کورال فلائی اوور سے دائیں ٹرن لے کر لاہور جا سکیں گے ۔

ایکسپریس وے پر صرف وہ حضرات جا سکیں گے جن کے پاس اجازت نامے ہوں گے ۔ موٹروے سے آنے والی ٹریفک براستہ سری نگر ہائی وے ، ابپارہ ،بھارہ کہو ،اور مری جا سکیں گے ۔ ایکسپریس وے ،فیصل ایونیو ،زیرو پوائنٹ ،مری روڈ راول ڈیم تا فیض آباد اور آئی جے پی روڈ ،آئی ایٹ سگنل فیض آباد ،ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ہوگا ۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ،جی اور سری نگر ہائی وے سےراولپنڈی ایرپورٹ ،روات ٹی کراس ،اور لاہںور جانے والے براستہ ڈھوکڑی چوک ،کوڑیاں والا چوک ،کورنگ روڈ ،جناح روڈ ،پارک روڈ ،لہتراڑ روڈ ،اور کھنہ پل جا سکیں گے ۔