دارالحکومت میں انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح، 10ممالک کے 29اور 37 قومی کھلاڑی  حصہ لیں گے

 
0
458

اسلام آباد، نومبر 10 (ٹی این ایس): دارالحکومت میں انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا گیا ہے،ٹورنامنٹ میں 10ممالک کے 29کھلاڑی شریک ہوں گے جبکہ پاکستان کے 37پلیئرز بھی ایکشن میں دکھائی دینگے۔

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان کھیلوں کیلئے محفوظ ملک بن چکا ہے سپورٹس بورڈ میں تمام سہولیات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہیں پاکستان اب بڑے بڑے انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا۔

وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ نوجونوں کی ٹریننگ کرواکر انھیں بیرونی دورے بھی کرائیں گے، سوئمنگ فیڈریشن سےمعانلات کی تفصیل مانگی ہے،کہتے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب روایتی میلوں پر عائد پابندی ختم کریں جبکہ سپورٹس یونیورسٹی افتتاح بھی جلد کریں گے۔

ریاض پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ فٹ بال کی صوبائی تنظیموں کو بھی سپورٹ کریں گے اور فیفا کے چارٹر اور رول کو سپورٹ کرتے ہیں جبکہ ملک میں سپورٹس کی بحالی میں افواج پاکستان کا بھی کردارہے ۔