یوسی 15 راولپنڈی، لوگ حکومت سے خوش مگر اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی پر اصرار

 
0
442

راولپنڈی،نومبر09 (ٹی این ایس): راولپنڈی شہر کے قدیم و جدید علاقوں کے امتزاج کی حامل  پر مشتمل یونین کونسل یونین کونسل نمبر پندرہ سید پور روڈ

ٹی این ایس کی ٹیم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پچپن اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی گیارہ کی اس یونین کونسل میں آنیوالی اس یوسی کا دورہ کیا  اور اہلِ علاقہ کی مسائل کے حل اور ترقیاتی کاموں کے حوالے رائے جاننے کی کوشش کی۔

ان کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کی عدم دستیابی اور صاف پانی کی دستیابی بڑے مسائل تھے جن پر قابو پا لیا گیاہے۔ صفائی کے مناسب انتظامات اورصحت کے شعبے میں بھی خاصی  بہتری آئی ہے ،شہر میں میٹرو بس جیسا منصوبہ آیا جس سے ڈھائی لاکھ لوگ روزانہ مستفید ہوتے ہیںان تمام کاؤشوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف لائقِ تحسین ہیں تاہم  سابقہ دور حکومت کا بلدیاتی نظام اس اعتبار سےزیادہ بہتر تھا جس میں اختیارات بلدیاتی نمائندوں کے پاس تھےچنانچہ اقتدار کی نچلے درجے تک منتقلی کیلئے اقدامات کرنا انتہائی ضروری ہے۔

یوسی 15 ​سید پور سکیم کے مکینوں کی یہ بھی شکایت ہے کہ علاقہ میں پچاس سال پرانی سٹوریج کی لائینیں آبادی میں اضافے سے اکثر بند رہتی ہیں جسکی وجہ سے  یہاں کے مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔