اسلام آباد (ٹی این ایس) پولیس پر فائرنگ کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں سے تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔
تھانہ ریس کورس پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ 40 لاکھ مالیت کے 30 تولہ مسروقہ طلائی زیورات، 16 لاکھ 63 ہزار رقم اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا، زیر حراست افراد نے دوران تفتیش ڈکیتی اور چوری و نقب زنی کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، زیر حراست افراد کے انکشاف اور نشاندہی پر برآمدگی عمل میں لائی گئی، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی















