حکومت کی طرف سے 22 گر یڈ کے تین افسران کی تبدیلی ، اضافی تقرری اور مدت سے پہلے ریٹائرمنٹ کے درخواست کی منظوری کے نوٹیفیکیشن

 
0
482

اسلام آباد نومبر 10 (ٹی این ایس):   وفاقی حکومت کی طرف سے جاری الگ الگ نوٹیفیکیشنز میں کہا گیا ہے کہ   سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن کے افسر ندیم حسن آصف کیمدت سے پہلے  ریٹائرمنٹ کی درخواست تسلیم کی جاتی ہے،  سیکریٹری اورسیز پاکستانیز اینڈ  ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈویژن  کے سیکریٹری سہیل  عامر کو کیبنٹ ڈویژن میں تبدیل  جبکہ سیکریٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ڈویژن  فضل عبا س میکان کو  سیکریٹری اورسیز پاکستانیز اینڈ  ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ ڈویژن کی  اضافی ذمہ داریاں سونپ  دی جاتی ہیں۔