اشتہاری ،مفرور ملزمان کو پکڑنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش ہو، نیب چئیرمین کی تمام دفاتر کر ہدایت

 
0
400

اسلام آباد،نومبر 10 (ٹی این ایس):  قومی احتاساب بیورو  (نیب)کے چئیرمین  جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ادارے کے تمام علاقائی دفاتر کو ہدایت کی ہےکہ وہ مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری اور مفرور ملزمان کو پکڑنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں تاکہ ان مقدامات کو بروقت نمٹایا جائے اورانصاف کے تقاضے بھی پورے ہوں۔

انھوں نے ان تمام دفاتر کو ئی ہدایت بھی کردی کہ مطلوب ملزمان کی گرفتاری کی رپورٹ 2 ماہ کے اندر پیش کی جائے۔ ساتھ ہی متنبہ بھی کیا گیا کہ اس سلسلہ میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی۔