تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

 
0
131

اسلام آباد 30 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد وزارت خارجہ میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ کام کرنے والے اعلی حکام کو ملک سے باہر تعینات کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خارجہ کے ساتھ سپیشل سیکرٹری کے طور پر کام کرنے والے رضا بشیر تارڑ کو تبدیل کر کے سپیشل سیکرٹری پالیسی پلاننگ تعینات کر دیا گیا ،سابق وزیر اعظم شوکت عزیز سے لے کر اب تک کے سب سے طاقتور اسٹاف افسر محمد حسن کو ڈائریکٹر منسٹر آف اسٹیٹ آفس مقرر کر دیا گیا ہے

وزارت خزانہ کے افسر محمد حسن کو وزارت خارجہ میں تعینات کرتے ہوئے وزارت خارجہ میں ضم کر دیا گیا،محمد حسن نے جدہ میں پاکستانی قونصل خانے میں بطور سینئر آڈٹ اور اکاونٹس آفیسر کی فارن پوسٹنگ بھی کی۔

ڈاکٹر بلال احمد، ڈی جی مڈل ایسٹ کو فوری طور پر تبدیل کرکے ڈی جی منسٹر آف اسٹیٹ آفس تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے ماتحت کام کرنے والے تمام سٹاف کو وزیر خارجہ کے دفتر سے ہٹا کر باہر تعینات کر دیا گیا، وزیر خارجہ آفس میں نئے افسران کو تعینات کر دیا گیا ہے،ایم آفتاب چوہدری کو ڈی جی فارن منسٹر آفس تعینات کر دیا گیا ہے،بلال ریاض، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سپوکس پرسن افس کو ایف ایم آفس میں بطور اے ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں آنے والے دنوں میں سینئر اور جونیئر افسران کے مزید تبادلے اور تعیناتیاں متوقع ہیں ۔ حکومت کی تبدیلی کے باعث نئے پاکستانی سفیروں کی تعیناتی کا رکا ہوا منصوبہ بحال کیا جا رہا ہے، بیرون ملک نئے سفیروں کی تقرری کے لیے منظوری کے لیے سمری وزیراعظم کو بھجوانے کے لئے آخری مراحل میں ہے

اس وقت بیرون ملک سفیروں کی 20 سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں اور قائم مقام چارج سے پر ہیں، کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود دفتر خارجہ نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بلاول بھٹو زرداری کو باضابطہ طور پر وزیر خارجہ قرار نہیں دیا،وزارت خارجہ کے آفیشل ویب پیج پر وزیر خارجہ کی جگہ پر بلاول بھٹو کا نام اور تصویر ابھی تک غائب ہے، یہ وزارت خارجہ کی آئی ٹی اور ویب ٹیم کی سستی کی عکاس ہے،دنیا بھر میں مختلف ممالک کی وزارت خارجہ کے آفیشل پیج کو فالو کرتی ہیں۔