اسلام آباد 12 مئی 2022 (ٹی این ایس): چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے چھینہ گروپ کی ملاقات ،پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی ملاقات میں موجود تھے،ملافات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،چھینہ گروپ کے اراکین کی جانب سے چیئر مین تحریک انصاف کے سیاسی پروگرام کی بھر پور تائید کا اعلان کیا گیا ،اراکین چھینہ گروپ نے کہا کہ ،بیرونی سازش کے ذریعے عوام کی منتخب حکومت کے خاتمے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،،غلامی نامنظور مارچ میں بھرپور شرکت کریں گے،پاکستان کو غلام بنانے کی کوشش پر عوام میں شدید رد عمل پایا جاتا ہے ،عمران خان نے تحریک انصاف کے حقیقی آزادی اور غلامی نامنظور مارچ نے قوم میں ایک آزادی کی نئی تڑپ پیدا کی ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے پر حلقوں میں عوام سے بھرپور اور غیر یقینی پذیرائی مل رہی ہے۔