بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو معیشت کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا

 
0
111

اسلام آباد 14 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کر دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزرا کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وفاقی وزرا نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہی سے دوچار کیا لیکن ہمیں ہر صورت میں عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

انہوں نے وفاقی وزرا کو ہدایت کی کہ عام آدمی کو خود تک اور اپنے دفتر تک رسائی کے عمل میں تسلسل رکھیں۔