اسلام آباد 18 مئی 2022 (ٹی این ایس): سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے تاہم دسویں جماعت کا آج ہونے والا پرچہ پہلے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
دسویں جماعت کا پرچہ شروع ہونے کے اوقات ساڑھے 9 بجے ہیں لیکن کمپیوٹر اسٹیڈیز کا پرچہ 2 گھنٹے قبل مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ پرچہ سیل ہے لہٰذا تصدیق یا تردید نہیں کرسکتے، ساڑھے 9 بجے پرچہ کھلے گا تو تصدیق یا تردید کرسکیں گے۔