پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 
0
148

عدالت نے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

لاہور کی ضلعی عدالت میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی کے روبرو ہوئی۔ ایف آئی اے لاہور نے پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان کو ضلع کچہری میں پیش کردیا۔ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کو مختلف بینک اکانٹس میں فارن فنڈنگ کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ممنوعہ فنڈنگ کیس کی انکوائری کی گئی، امریکا سے بینک اکانٹس کو چلایا جا رہا ہے، تقریبا 6 کروڑ روپے کی رقم کو لایا گیا ہے

۔ایف آئی اے نے کہا کہ ٹرسٹ کی جانب سے جو کام ہونا چاہیے تھا وہ نہیں ہوا، جو بھی رقم منگوائی گئی اسے اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، غیر قانونی طور پر بیرون ممالک سے پیسے منگوائے گئے، تحقیقات کے لیے ریمانڈ دیا جائے۔بعدازاں عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعد سناتے ہوئے حامد خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ عدالت نے ایف آئی اے کو حامد زمان کو پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کو کل وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا تھا، حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر رہا ہے۔