عمران خان آخری سانس تک لڑے گا، شہباز گل

 
0
167

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے آخری سانس تک لڑے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہیں۔ آج وہ ریڈ لائین کراس کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔لانگ مارچ کے کنٹینر پر پی ٹی آئی قیادت پر فائرنگ کے واقعے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ آپ عمران خان کو ابھی جانتے نہیں، وہ آخری سانس تک لڑے گا اور اس کی قوم بھی آخری سانس تک لڑے گی۔