جیسے ٹھیک ہونگا پھر سڑکوں پر نکل کر اسلام آباد کی کال دونگا:عمران خان

 
0
113

لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میرے ملک کو پتا چلنا چاہیے کس نے مجھ پر حملہ کیا، حکومت میں رہا تو میرے تعلقات بھی ہیں، اس لیے میرے پاس خبریں آتی ہیں،

پہلے پتا تھا وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مجھ پر سلمان تاثیر کی طرح قتل کروانے کا منصوبہ بنایا گیا۔جیسے ٹھیک ہونگا پھر سڑکوں پر نکل کراسلام آباد کی کال دوں گا۔

وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں زخمی ہونے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرے اوپرحملہ کیا گیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی گئی

، لانگ مارچ میں روانہ ہونے سے ایک دن پہلے پتا چلا تھا کہ وزیر آباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ وزیرآباد حملے میں انہیں 4 گولیاں لگی ہیں۔