پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم ترین اجلاس طلب

 
0
148

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلیوں سے نکلنے کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کی سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے، جس میں پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے،سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی تاریخ پر غور کیا جائے گا۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ ان فیصلوں سے پاکستان کی 64 فیصد نشستیں خالی ہو جائیں گی اور عام انتخابات کی راہ ہموار ہو گی۔