جی ایچ کیو کی نئی انتظامیہ کو جنرل باجوہ کے بعدبڑے پیمانے پر ڈیمیج کنٹرول کیلئے کافی کام کرنا پڑے گا،شریں مزاری

 
0
73

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سینئر نائب صدر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو کی نئی انتظامیہ کو جنرل باجوہ کی روانگی کے بعد بڑے پیمانے پر ڈیمیج کنٹرول کے لئے کافی کام کرنا پڑے گا۔

اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ اس ڈیمیج کنٹرول میں اغوا،قتل کی سازش،ایف آئی آرز روکنے،حراستی تشدد، ویڈیوز پر بلیک میل کرنے کے معاملات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تنقیدی ٹویٹ کو بغاوت پر اکسانے کی نظر سے دیکھنے سے ملزمان کے تحفظ تک کے معاملات پر نظرِ ثانی درکار ہے، جبری گمشدگیوں کا فوری خاتمہ اور لاپتہ افراد کے اہل خانہ کو ان کے پیاروں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کی ضرورت ہے،ریاست حالیہ طرز عمل کے ساتھ نہیں چل سکے گی،سول ملٹری تعلقات کو آئین اور ہم آہنگی کے ساتھ مکمل طور پر دوبارہ ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔