وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کی زیر صدارت نیشنل کانٹر ٹیرارزم اتھارٹی کا اجلاس ،اجلاس میں نیکٹا کی تنظیم سازی اور اسے ایک موثر ادارہ بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پرمشاورت کی جارہی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی ختم کرنے میں نیکٹا کاایک کلیدی کردار ہے۔ نیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کا دوسال تک منعقد نہ ہوناانتہائی افسوسناک ہے۔ دہشت گردی اورانتہاپسندی ایک سنجیدہ معاملہ ہے، ہمیں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ضرورت ہے۔ نیکٹا کی اسکے بنیادی احداف اور مقاصد کے حوالے سے تنظیم نو کی جائے۔ نیکٹا کی تنظیم نو کے حوالے سے ضروری قانون سازی جلد مکمل کی جائے۔ نیکٹا کو دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ایک فعال اور موثر ادار ے کے طور پر ٹرانسفارم کیا جائے حکومت نیکٹا کو تمام مالی وسائل اور فنی اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔