اسمبلیاں 20 دسمبر تک ٹوٹیں گی، اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا

 
0
102

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں 20 دسمبر سے قبل توڑی جائیں گی ۔ اعلان لبرٹی چوک میں کیا جائیگا۔عمران خان کو کوئی مائنس نہیں کرسکتا۔ پرویز الہی سے اختلاف نہیں ۔
اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنا ہمارا مقصد نہیں، جلد انتخابات مقصد ہیں ۔ تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ،لبرٹی چوک لاہور میں اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا جائے گا ۔جہاں سے حقیقی لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا وہیں اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے اسمبلیاں20 سے قبل توڑ دی جائیں ۔دونوں اسمبلیاں اکٹھی توڑنی ہیں یا الگ، اس کا فیصلہ لیڈر شپ نے کرنا ہے ۔لاہور ،تحریک انصاف دس ماہ سے الیکشن کمپین کر رہی ہے۔ہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے لئے قرارداد کی طرف جا رہے ہیں ۔