بڑے ڈاکووں کی ڈرائی کلیننگ ملک کو تباہی میں دھکیلنا ہے،کامران بنگش

 
0
132

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلی تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ بڑے ڈاکووں کی ڈرائی کلیننگ ملک کو تباہی میں دھکیلنا ہے،شفاف الیکشن ہی پاکستان کے سیاسی و معاشی استحکام کا واحد حل ہے۔ اپنے ایک بیان میں کامران بنگش نے کہا کہ عمران خان کا 17 دسمبر کا خطاب پاکستان کی سیاست و مستقبل کا رخ متعین کرے گا،قوم بے تابی سے عمران خان کے اعلان کی منتظر ہے،قائد عمران خان کا اشارہ ملتے ہی وزیر اعلی محمود خان خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔ کامران بنگش نے کہا کہ عوام عمران خان کو نااہل کرنے کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔