کراچی آنے والے مسافر کا دورانِ پرواز انتقال

 
0
125

اسلام آباد سے کراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز کا مسافر دوران سفر انتقال کر گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سےکراچی آنے والی نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 505 میں دوران سفر 19 سال کے حنین فاروق کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کو انتظامات کی ہدایت کی گئی، مسافر کو طیارے سے باہر لاکر ڈاکٹرز نے چیک کیا تو وہ پہلے ہی انتقال کر چکا تھا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر اپنے کزن عمران سومرو کے ہمراہ اسلام آباد سےکراچی آرہا تھا، ڈاکٹرز نے مسافر حنین فاروق کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا، متوفی مسافر بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی کا رہائشی تھا۔

واضح رہے کہ نجی ایئر لائن کی پرواز ای آر 505 رات 12 بجے اسلام آباد سے کراچی پہنچی تھی