پارلیمنٹ میں کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، شاہ محمود قریشی

 
0
143

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ہم پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت سنجیدہ نہیں ہے اور انتخابات کی تاریخ نہیں دے رہی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ غیر سیاسی ہے ہم کیسے ان سے رابطہ کرسکتے ہیں؟

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بلاول ہمیں پارلیمنٹ میں آنے کی دعوت نہیں دے سکتے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کٹھ پتلی کو آخری وارننگ ہے، وہ پارلیمان میں آکر بیٹھے، نیب اور الیکشن اصلاحات کا حصہ بننے۔

پی پی چیئرمین نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ آپ کیخلاف نیب استعمال ہو، پارلیمان آجائیں ورنہ ہم انہیں نہیں روک سکیں گے جو یہ کام کرتے ہیں