مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سال 2022 بھاری رہا

 
0
114

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے سال 2022 بھاری رہا، آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں ایک ہزار روپے تک کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔

جنوری 2022 میں 20 کلو آٹے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 1500 روپے تھی جو دسمبر میں 2500 روپے تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک کلو گھی 116 روپے، دال ماش 98 روپے فی کلو مہنگی ہوئی، بیف 116 اور مٹن 273 روپے مہنگا ہوا۔

اگست میں مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور شرح 27.3 فیصد پہنچ گئی۔

ایک کلو پیاز 300 روپے میں بھی فروخت ہوا، دودھ، دہی اور سبزیوں سمیت مختلف اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔