پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات

 
0
73

ٹائمز انٹرنیشنل نیوز سروس (ٹی این ایس)

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کی وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اہم ملاقات

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر گفتگو ہوئی

وزیر اعظم اور سید عبدالقادر گیلانی کے درمیان ملک کی معاشی اور سیکورٹی سے متعلق امور بھی زیر غور آئے

سید عبدالقادر گیلانی نے وزیراعظم کو پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک پر پیش رفت اور پی ڈی ایم اتحاد اور پی ٹی آئی کے ناراض سے رابطوں سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا

پی ڈی ایم آئندہ انتخابات میں کامیابی یقینی بنانے کیلئے مشاورت کا آغاز کر چکی ہے،اج کی ملاقات میں آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی گفتگو ہوئی۔سید عبدالقادر گیلانی

ملتان میں پیپلز پارٹی کے اکثریتی حمایتی حلقوں میں پی ڈی ایم اتحاد ہماری حمایت کرے گا۔سید عبدالقادر گیلانی

پرامید ہیں کہ اپوزیشن جماعتیں آئندہ انتخابات میں ملکر الیکشن میں جائیں گی۔سید عبدالقادر گیلانی

پی ٹی آئی استعفے دے یا نہ دے فرق نہیں پڑتا ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں۔عبدالقادر گیلانی

آئندہ انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے اور الزام تراشی کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔سید عبدالقادر گیلانی