اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر عمران خان کا ردّعمل آگیا

 
0
106

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہ کرائے جانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر عمران خان نے اس حوالے سے لکھا کہ آج اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد نہ کر کے الیکشن کمیشن نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کی بی ٹیم ہے۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ عوام سے خوفزدہ پی ڈی ایم تمام انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ ووٹ کا حق جمہوریت کا بنیادی اصول ہے اور پی ٹی آئی اس پر کاربند ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے  اسلام آباد میں شیڈول کے مطابق آج بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا جسے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے چیلنج بھی کردیا۔