گورنر پنجاب کی جانب سے اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان

 
0
106

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی جانب سے صوبائی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن آج شام جاری ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہونے پر موجودہ وزیراعلیٰ ہی نگران کے آنے تک کام جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب نے اسمبلی تحلیل کی سمری پر ابھی تک دستخط نہیں کیے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے گورنر پنجاب دستخط کریں یا نہ کریں پنجاب اسمبلی ٹوٹ چکی ہے۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی اور آئین کے تحت گورنر پنجاب کو 48 گھنٹوں کے اندر سمری پر دستخط کرنے ہوتے ہیں۔