ڈیٹا لیک کیس، صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

 
0
155

اسلام آباد کی عدالت نے ڈیٹا لیک کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے ڈیٹا لیک کیس میں صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کی۔

صحافی شاہد اسلم کی جانب سے وکلاء راجہ قدیر اور احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے صحافی شاہد اسلم کی ضمانت بعد از گرفتاری کر لی گئی۔

عدالت نے شاہد اسلم کو 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔